سلمان خان دنیا کی سب سے وزنی مداح سے ملیں گے

سلمان خان دنیا کی سب سے وزنی مداح سے ملیں گے

ممبئی:بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان اپنی رحم دلی کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں۔اور اپنے مداحوں کو بھی خوش کرتے رہتے ہیں ۔ایمان احمد کا تعلق مصر سے ہے اور ایمان کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے وزنی خاتون ہیں۔ایمان کا وزن500کلو ہے اور ایمان کے اس وزن نے ان کی زندگی کو بہت مشکل بنا دیا ہے۔ایمان ایک سرجری کے سلسلے میں بھارت آئی ہوئی ہیں اور اپنے آپریشن سے پہلے ایمان نے اپنے ڈاکٹر سے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہیں ۔

ایمان کے سرجن نے ایمان کی یہ خواہش سلمان کی ٹیم تک پہنچا دی اور سلو بھائی کے بھائی ارباز کا کہنا ہے کہ سلمان ایمان کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے اور ان کی ٹیم ان کے شیڈول کے مطابق ملنے کا وقت طے کر کے ایمان کو مطلع کردے گی۔37سالہ ایمان آج کل بھارت میں ہی ہیں اور ممبئی کے سیفی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ایمان ہسپتال میں اپنا زیادہ وقت ہیندی فلمیں خاس طور پر سلمان کی فلمیں دیکھنے میں گزارتی ہیں۔