سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور: آشیانہ سکیم مبینہ کرپشن کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو سخت سکیورٹی میں لاہور کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم کے روبرو پیش کیا گیا۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے احد چیمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے نے کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے، ان کی آمدن اور اثاثوں میں مطابقت نہیں ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ احد چیمہ نے اختیارات کا بھی غلط استعمال کیا ۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد احد چیمہ کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد کر دیا اور نیب کو ہدایت کی ہے کہ 5 مارچ تک چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

یاد رہے احد چیمہ کو گزشتہ روز ایم ایم عالم روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا ان پر 32 کنال اراضی بطور رشوت لینے کا الزام ہے ۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ طلبی کے باجود پیش نہ ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں