لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ کی قیادت جوش بٹلر کر رہے ہیں، جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم کی کمان سٹیو سمتھ کے ہاتھوں میں ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کے لیے پُرعزم ہیں اور اس میچ کو اپنے حق میں کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان جوش بٹلر نے کہا کہ "ہماری کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا کو ایک مناسب ہدف دیں، کیونکہ آئی سی سی ایونٹس میں آسٹریلیا کے خلاف ہر میچ اہم ہوتا ہے۔"
آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے کہا کہ "ہمیں اپنے اہم باؤلرز کی کمی محسوس ہو گی، لیکن ہم انگلینڈ کو کم سکور تک محدود رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ہماری ٹیم فارم میں ہے اور ہم اچھا کھیل پیش کریں گے۔"