ناسا کا چاند کی جانب دوبارہ مشن روانہ کرنے کا اعلان

12:36 PM, 22 Feb, 2026

نیویارک : امریکی خلائی ادارہ ناسا نے اپنے آرٹیمس مشن کے ذریعے چاند کی جانب دوبارہ انسانوں کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ناسا نے 6 مارچ کو اس مشن کے آغاز کی تاریخ مقرر کی ہے، جس کا مقصد 50 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار انسانوں کو چاند کے گرد بھیجنا ہے۔

اس مشن میں چار خلا نوردوں کو 10 روزہ سفر پر روانہ کیا جائے گا، جو چاند کے پچھلے حصے کا چکر لگانے کے بعد زمین پر واپس آئیں گے۔ ناسا کا خیال ہے کہ یہ مشن آئندہ مشنز کا آغاز ہوگا، جن کا مقصد انسانوں کو دوبارہ چاند کی سطح پر اتارنا ہے۔

اس مشن کی کامیابی مستقبل میں چاند پر ایک مستقل اڈہ قائم کرنے کی بنیاد بن سکتی ہے، جو بعد میں مریخ کے مشنوں کے لیے لانچ پیڈ کا کردار ادا کرے گا۔

مزیدخبریں