واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے نیا ہسٹری شیئرنگ فیچر متعارف کرادیا

03:57 PM, 22 Feb, 2026

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے مطالبے پر ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو گروپ چیٹس کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ اس فیچر کی بدولت، گروپ میں نئے شامل ہونے والے افراد کو حالیہ میسجز اور میڈیا فائلز شیئر کی جا سکیں گی، تاکہ وہ گروپ میں جاری گفتگو کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور یہ بتدریج تمام افراد کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس کے تحت، گروپ کے پرانے اراکین نئے شامل ہونے والے افراد کے ساتھ 25 سے 100 حالیہ میسجز تک شیئر کر سکیں گے۔ ان میسجز کو مختلف رنگ میں ظاہر کیا جائے گا تاکہ نئے اراکین کو یہ سمجھنے میں آسانی ہو کہ یہ پرانے پیغامات ہیں۔

یہ فیچر اختیاری ہوگا، اور اس کا مقصد یہ ہے کہ نئے گروپ اراکین کو پرانے میسجز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کسی مدد کی ضرورت نہ ہو۔ جب گروپ کے اراکین ہسٹری شیئر کریں گے تو اس سے دیگر گروپ ممبرز کو نوٹیفکیشنز کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا اور انہیں یہ بتایا جائے گا کہ کس نے ان پرانے میسجز کو شیئر کیا۔

اس طرح گروپ ایڈمنز کو میسجز دستی طور پر بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اور یہ عمل زیادہ آسان اور تیز ہوگا۔

مزیدخبریں