گوگل میپس میں نئی تبدیلی: لاگ ان کے بغیر محدود ویو

04:15 PM, 22 Feb, 2026

کیلیفورنیا: گوگل میپس میں ایک نئی تبدیلی کی جا رہی ہے جو اس نیویگیشن سروس کا استعمال کا تجربہ بدل دے گی۔ 9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق، اب اگر صارف گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان نہیں کرتا تو اسے میپس کا محدود ویو دکھائی دے گا۔

محدود ویو میں صارفین کو کچھ اہم فیچرز جیسے نیئر بائی بزنسز، قریبی اہم مقامات، اور یوزر ریویوز جیسے آپشنز نہیں ملیں گے۔ پہلے صارفین بغیر لاگ ان ہوئے بھی اکثر فیچرز استعمال کر سکتے تھے، مگر اب ان محدود فیچرز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ تبدیلی کیوں کی جا رہی ہے، اس بارے میں گوگل نے ابھی تک کوئی وضاحت نہیں دی ہے، لیکن یہ امکان ہے کہ یہ کسی سسٹم کی خامی کی وجہ سے ہو، یا پھر کمپنی اس فیچر کو محدود صارفین کے درمیان آزما رہی ہو۔

مزیدخبریں