نیویارک میں اسحاق ڈار اور برطانوی وزیرِ خارجہ کی ملاقات

11:37 AM, 22 Feb, 2026

نیویارک : نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں برطانوی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران ہوئی، جس میں اسحاق ڈار نے فلسطین کے حوالے سے اہم اجلاس بلانے پر ایویٹ کوپر کا شکریہ ادا کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اس ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کا مفصل جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں عوامی روابط کے فروغ اور اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا گیا، اور اقوام متحدہ کے فورم پر مؤثر تعاون جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔

مزیدخبریں