پالی کیلے : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں فل سالٹ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت 146 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
پالی کیلے میں کھیلے جا رہے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ انگلینڈ کا آغاز مایوس کن رہا جب کپتان جوز بٹلر محض 7 رنز بنا کر 16 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
فل سالٹ: 62 رنز (ٹیم کے نمایاں بلے باز)،ول جیکس: 21 رنز،ہیری بروک: 14 رنز،سام کرن: 11 رنزبنائے۔سری لنکن باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور جیکب بیتھل، ٹوم بینٹن اور لیام ڈاسن جیسے بلے بازوں کو بڑے اسکور تک پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ کر دیا، جس کی وجہ سے انگلش ٹیم بڑا ٹوٹل سیٹ کرنے میں ناکام رہی۔
یاد رہے کہ اس مرحلے کا پہلا میچ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونا تھا، جو بارش کی نذر ہو گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 147 رنز کا ہدف سری لنکا کے لیے ہوم گراؤنڈ پر آسان دکھائی دے رہا ہے، تاہم اس کا دارومدار اب سری لنکن بیٹنگ لائن پر ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کا سری لنکا کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف، فل سالٹ کی نصف سنچری
05:21 PM, 22 Feb, 2026