غیرقانونی،نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف ملک گیر کارروائی

 غیرقانونی،نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف ملک گیر کارروائی

اسلام آباد: غیرقانونی،نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس کے خلاف ملک گیر کارروائی  کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق   ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی خصوصی ٹیموں نے 13.77   ملین غیرقانونی سگریٹس ضبط کرلئے۔

سرکاری محصولات ادا کرنے سے بچنے کی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

 ایف بی آر کے مطابق پکڑے جانے والے سگریٹس میں ملکی اور غیر ملکی ساخت کے غیرقانونی سگریٹس شامل تھے۔ 

مصنف کے بارے میں