کراچی: گل پلازہ سانحہ، جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہو گئی

10:12 AM, 22 Jan, 2026

کراچی :کراچی میں گل پلازہ سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 61 ہو گئی ہے۔ میزنائن فلور سے 30 لاشیں ملنے کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام وقتی طور پر روک دیا گیا، تاہم لاشیں نکالنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق، اب تک تمام لاشیں گل پلازہ کی ایک ہی دکان سے ملی ہیں۔ حکام نے امدادی ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ تیز رفتاری سے لاشیں نکالی جائیں اور متاثرین کے اہل خانہ کو مطلع کیا جائے۔

مزیدخبریں