گل پلازہ آگ: سرچ آپریشن چھٹے روز بھی جاری، ہلاکتیں 61 تک پہنچ گئیں، 88 افراد لاپتہ

11:29 AM, 22 Jan, 2026

کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے بعد سرچ اور ریسکیو آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے۔ پلازہ کے اطراف پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ صرف لاپتہ افراد کے اہلخانہ اور متعلقہ حکام کو عمارت کے قریب جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق، سانحہ میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 61 ہو چکی ہے اور 88 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق نے بتایا کہ 15 افراد کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ 8 افراد کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی ہے۔ اب تک 50 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور حکام آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔ ملبے کے نیچے دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری ہے۔

مزیدخبریں