مصطفیٰ کمال کا کراچی میں سندھ حکومت پر کڑا تنقیدی حملہ، 18ویں ترمیم ختم کرنے اور وفاق کو حصہ بنانے کا مطالبہ

12:39 PM, 22 Jan, 2026

کراچی: کراچی کے سابق میئر اور متحدہ قومی موومنٹ (MQM) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ کراچی کو وفاق کا حصہ بنایا جائے اور 18ویں ترمیم ختم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ سالوں کے دوران ہونے والے سانحات اور حادثات اس بات کا ثبوت ہیں کہ سندھ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور جمہوری دہشتگردی کرنے والے کراچی کو سنبھال نہیں سکتے۔

وفاقی وزیر نے بھی کراچی میں بڑھتی ہوئی ناامنی اور سانحات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہم کراچی میں اور کتنے سانحات برداشت کریں گے؟ کتنا خون دیں، کتنے حادثات برداشت کریں، کتنی اور لاشیں اٹھائیں؟ سندھ حکومت کو چلانے کے لیے کراچی مزید کتنی قربانیاں دے؟"

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ دنیا چاند پر جا رہی ہے لیکن کراچی والے گٹر میں گر رہے ہیں، ڈمپر کچل رہے ہیں اور سندھ حکومت سانحات کے باوجود سوئی رہتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تنقید کی جاتی ہے تو سانحہ بلدیہ کے طعنے دے دیے جاتے ہیں، اور جب وزیراعظم کراچی کے لیے اقدامات کرتے ہیں تو پیپلزپارٹی ناراض ہو جاتی ہے۔

مزیدخبریں