ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت نمایاں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

03:16 PM, 22 Jan, 2026

ڈیووس: ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شرکت نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری فورم کے دوران وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی متعدد عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران گرمجوشی اور مسکراہٹوں کے تبادلے بھی دیکھنے میں آئے۔

دونوں رہنماؤں کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ورلڈ اکنامک فورم میں خصوصی خطاب میں بھی شرکت کی۔

مبصرین کے مطابق عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی قیادت کی فعال موجودگی بین الاقوامی سفارتی روابط کے فروغ اور پاکستان کے عالمی مؤقف کے مؤثر اظہار کی عکاس ہے۔

مزیدخبریں