کرکٹ بورڈ کا موقف برقرار ،بنگلہ دیش ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا

04:36 PM, 22 Jan, 2026

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجے گا۔

ذرائع کے مطابق، سپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل اور کھلاڑیوں کے درمیان اجلاس کے دوران یہ بات واضح کی گئی کہ بنگلادیش کی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔

بنگلہ دیش کے کھیل کے مشیر نے کہا کہ "ہم کھیلنا چاہتے ہیں اور اب بھی امید رکھتے ہیں کہ آئی سی سی ہمارے موقف کو تسلیم کرے گی۔" انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت اور بی سی بی کے عہدیداران جلد پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو آگاہ کریں گے۔

مزیدخبریں