خواجہ آصف کی وزیراعظم بننے کی خبروں کی تردید،

خواجہ آصف کی وزیراعظم بننے کی خبروں کی تردید،

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نےپاناماکیس کے فیصلے میں نوازشریف کی نااہلی کی صورت میں وزیراعظم بنائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری نثار کی اتوار کو پریس کانفرنس سے متعلق مجھے معلوم نہیں ہے ۔
 خواجہ آصف نے کہا کہ پوری ن لیگ اعتماد کے ساتھ وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے۔ ماضی میں ایسی صورت حال میں پارٹیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی تھیں،وقت کےساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں میں مضبوطی آئی ہے جواچھی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں وکلا دن بھر کی کارروائی پر بریفنگ دیتے ہیں،عدلیہ پر پورا اعتماد ہے اور اپنے کیس کی سچائی پر بھی اعتماد ہے۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ ہمارے تمام وزراوزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں کام کرتے رہیں گے، ہم اس کیس سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔