سابق پورن سٹار میا خلیفہ کی اپنے شوہر سے راہیں جدا، دو سالہ رشتہ ختم

Former porn star Mia Khalifa parted ways with her husband, ending a two-year relationship
کیپشن: فائل فوٹو

کیلیفورنیا: لبنانی نژاد سابق امریکی پورن سٹار میا خلیفہ نے اپنے شوہر رابرٹ سینڈبرگ سے راہیں جدا کر لی ہیں۔ اس بات کا اعلان انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

خیال رہے کہ پورن انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد میا خلیفہ نے مارچ 2019ء میں ایک سویڈش شیف رابرٹ سینڈبرگ کیساتھ منگنی کر لی تھی۔

اس کے بعد دونوں نے جنم جنم کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے 10 جون 2019ء کو چپکے سے شادی کر لی تھی۔ میا خلیفہ اور رابرٹ سینڈبرگ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ 10 جون 2020ء کو شادی کی تقریب کا اہتمام کرینگے تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے انھیں اپنا یہ پروگرام ملتوی کرنا پڑا۔

تاہم اب دونوں نے کافی سوش بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب ایک دوسرے کیساتھ مزید نہیں رہ سکتے لیکن دوستی کا رشتہ ہمیشہ قائم رکھیں گے۔

0d458702f81c6502ed7224dfcb2bd69d

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں میا خلیفہ نے لکھا کہ میں گزشتہ ایک سال سے اپنا رشتہ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن افسوس کہ ممکن نہ ہو سکا۔

میا خلیفہ نے کہا کہ میں نے اور رابرٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دونوں تمام عمر ایک دوسرے کے دوست رہتے ہوئے ایک دوسرے کے رشتے کا احترام کرینگے۔

خیال رہے کہ میا خلیفہ نے اس سے قبل 2011ء میں اپنے ہائی سکول کے دوست سے شادی کی تھی، تاہم دونوں یہ رشتہ بھی نہ نبھا سکے، 2014ء میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوئی جس کا اختتام 2016ء میں طلاق پر ختم ہوا تھا۔