افغان طالبان نے کابل کی فتح سے متعلق اہم اعلان کر دیا 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

کابل :افغان طالبان نے بالآخر دارالحکومت کابل کی فتح سے متعلق بھی اہم اعلان کر دیا ،طالبان کا اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا جلد ہی دارالحکومت کابل سے صوبہ لوگر تک  امارت اسلامیہ کے ماتحت زندگی ہوگی۔

افغان طالبان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہماری کابل کی طرف پیش قدمی تیزی سے جاری ہے ،اب تک طالبان نے صوبہ ہلمند کے دو اضلاع مارجی اور گرمسیر پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور بہت جلد  دارالحکومت کابل سے صوبہ لوگر تک  امارت اسلامیہ کے ماتحت زندگی ہوگی۔

افغان طالبان کی عید کے دنوں میں بھی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے ،طالبان نے کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بڑے پیمانے پر اسلحہ،گاڑیاں اور گولہ بارود بھی قبضےمیں لیاہے ،طالبان نے صوبہ ہلمندکے دو اضلاع 'مارجی ' اور 'گرمسیرپر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔