نورمقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت ، ملزم کا برطانیہ میں بھی کریمنل ریکارڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے

نورمقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت ، ملزم کا برطانیہ میں بھی کریمنل ریکارڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے
سورس: file photo

اسلام آباد: نورمقدم کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ، گرفتار ملزم ظاہر جعفری  کا برطانیہ میں بھی کریمنل ریکارڈ موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ظاہر جعفری کے کریمنل ریکارڈ کی چھان بین کی جارہی ہے ملزم کا برطانیہ میں بھی کریمنل ریکارڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ 

 پولیس نے بتایا کہ ملزم سے  موقع سے خون آلود چاقو، پستول، 100 سے زیادہ راؤنڈ اور شرب کی بوتل برآمد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق چاقو پر لگے خون اور مقتولہ کے خون کا سیمپل میچنگ کیلئے لیب بھجوا دیا گیا جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھی مقتولہ اور ملزم کے سیمپل بھجوادیئےگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے مقتولہ اور ملزم کے والدین کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے، پولیس نے ملزم کے گھر کے 2 سیکیورٹی گارڈز کے بیانات بھی قلمبند کرلیے۔

خیال رہے کہ عید سے ایک روز قبل تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔