عمران خان نے سب سے بڑے ڈاکو کو پنجاب ٹھیکے پر دے دیا: مریم نواز 

عمران خان نے سب سے بڑے ڈاکو کو پنجاب ٹھیکے پر دے دیا: مریم نواز 
سورس: File

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے۔ عظیم قوم بنانے کے دعویدار عمران خان کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں۔ 

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 2018 میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا جو ان سے دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا۔ یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی  اے ٹی ایم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا،آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے۔اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔ پنجاب منی گالہ نہیں جسےآپ کبھی بزدار،کبھی گوگی، پنکی اوراس کے بیٹوں کے حوالے کر دیں۔

مصنف کے بارے میں