پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج دوسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا

01:34 PM, 22 Jul, 2025

ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج شام پانچ بجے ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اگر پاکستان یہ میچ ہار گیا تو بنگلہ دیش سیریز اپنے نام کر لے گا۔ دوسری جانب، کامیابی کی صورت میں پاکستان سیریز کو 1-1 سے برابر کر دے گا اور فیصلہ کن میچ تک معاملہ لے جائے گا۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان بنگلہ دیش نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بنگال ٹائیگرز نے 111 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہین آج کم بیک کرتے ہیں یا بنگلہ دیش ایک اور جیت کے ساتھ سیریز اپنے نام کر لیتا ہے۔

مزیدخبریں