ڈھاکہ: پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ

04:50 PM, 22 Jul, 2025

ڈھاکہ :پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ شیرِ بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں جاری ہے۔ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستانی سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔سپنر ابرار احمد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر احمد دانیال کو شامل کیا گیا ہے، جو آج اپنا پہلا بین الاقوامی ٹی 20 میچ کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر برتری حاصل کی تھی۔

پاکستان کی ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، احمد دانیال، سلمان مرزا اور عباس آفریدی شامل ہیں۔

مزیدخبریں