آزاد کشمیر: بھارت کی جانب سے دریائے پونچھ پر تعمیر شدہ ڈیم کا اسپل وے کھولنے کے بعد دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں آزاد کشمیر کے نشیبی علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
بھارتی حکام نے پیشگی اطلاع دیے بغیر پانی چھوڑ دیا جسے پاکستانی حکام آبی جارحیت قرار دے رہے ہیں۔ اس اقدام کے باعث بٹل، دھرمسال، تتہ پانی اور کوٹلی سمیت کئی علاقے زیرِ آب آنے کے خدشے سے دوچار ہو گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں بھی متحرک کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔