عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پانچویں دن بھی احتجاج جاری

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پانچویں دن بھی احتجاج جاری
کیپشن: کارکنان نے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف دھرنا دے رکھا ہے۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں پارٹی کارکنان کا احتجاج پانچویں دن بھی جاری ہے۔کارکنان نے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف دھرنا دے رکھا ہے۔ ان کارکنان کا تعلق این اے 154 ملتان اور این اے 12 بٹگرام سے ہے۔

احتجاج کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کر دیا گیا جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے یہیں بیٹھیں گے۔

 

مزید پڑھیں: 'بیگم کلثوم کی طبیعت قدرے بہتر پر خطرے سے مکمل طور پر باہر نہیں'

انہوں نے مزید کہا کہ سکندر بوسن کو پارٹی ٹکٹ الاٹ کرنا پارٹی کے کارکنان کو منظور نہیں ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ مظاہرین کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

عمران خان کی رہائش گاہ کو تحفظ دینے کیلئے پولیس کی نفری تعینات ہے جبکہ اس جانب جانے والی سڑک بھی غیر متعلقہ افراد کے لیے بند ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں