امریکی حملے سے قبل جوہری تنصیبات خالی کروا دی گئیں تھیں ، ایران

11:14 AM, 22 Jun, 2025

تہران  :  ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے حملے سے قبل ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو خالی کرا لیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ان تنصیبات میں کوئی تابکاری اخراج یا بڑے نقصان کا خطرہ نہیں رہا۔

ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ دشمن کے فضائی حملے فردو جوہری سائٹ کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے جبکہ نطنز اور اصفہان کے قریب بھی میزائل داغے گئے۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ حملے کے وقت ان تنصیبات میں ایسا کوئی مواد موجود نہیں تھا جو تابکاری کے اخراج کا باعث بنے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند دیر قبل اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

مزیدخبریں