ٹک ٹاک نے مارکیٹنگ کے لیے تحریر اور تصاویر سے ویڈیو بنانے کا نیا AI فیچر متعارف کرا دیا

04:52 PM, 22 Jun, 2025

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا : مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے مارکیٹنگ اور کاروباری اداروں کے لیے ایک نیا فیچر پیش کیا ہے جس کی مدد سے صارفین آسانی سے تحریر یا تصاویر کو مختصر ویڈیوز میں تبدیل کر سکیں گے۔

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق، یہ نیا فیچر خاص طور پر کاروباری کمپنیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ AI کی مدد سے چند لائنوں کی ہدایات یا تصاویر دے کر پانچ سیکنڈ کی ویڈیو بنا سکیں۔

ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر سے مارکیٹنگ کے شعبے کو خاص فائدہ ہوگا، تاہم دیگر افراد اور ادارے بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ فیچر مئی میں متعارف کرائے گئے ایک AI ویڈیو فیچر کی توسیع ہے، جو صرف ٹک ٹاک سٹوریز تک محدود تھا۔ اب اس کے علاوہ کئی نئے AI ویڈیو ٹولز بھی دستیاب کر دیے گئے ہیں۔

ٹک ٹاک کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی AI ٹیکنالوجی کو اپنانے میں مصروف ہیں اور ان پلیٹ فارمز کے درمیان AI فیچرز کی دوڑ جاری ہے۔

مزیدخبریں