گلگت: گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب 30 اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپیکر اسمبلی نذیر احمد نے اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے کے بعد سپیکر نے نئے اراکین اسمبلی کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
33 رکنی گلگت بلتستان اسمبلی 24 جنرل نشستوں، خواتین کے لیے 6 مخصوص نشستوں جبکہ ٹیکنوکریٹس اور پیشہ ور افراد کے لیے 3 مخصوص نشستوں پر مشتمل ہے۔
اسپیکر اسمبلی نے اجلاس کو 3 بجے تک ملتوی کر دیا، جبکہ نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج عمل میں لایا جائے گا۔ نئے عہدیداروں کے انتخاب کے بعد اسمبلی کی کارروائی مزید آگے بڑھے گی۔