آبنائے ہرمز کھول دی گئی، ایران سے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی: جے ڈی وینس

04:20 PM, 22 Jun, 2026

سوئٹزرلینڈ :امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے اور ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق مذاکرات کے نتیجے میں کامیاب حتمی معاہدے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، جبکہ مختلف امور پر کام کے لیے تکنیکی ٹیمیں سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کے معاملے پر بھی مناسب ہم آہنگی یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لیے طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے تاکہ بحری آمدورفت کو محفوظ بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں