گلگت: گلگت بلتستان اسمبلی نے اپنے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم بلا مقابلہ اسپیکر جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک کفایت اللہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔
اسمبلی اجلاس میں سابق اسپیکر نذیر ایڈووکیٹ نے نومنتخب اسپیکر عمران ندیم سے حلف لیا۔ بعد ازاں اسپیکر عمران ندیم نے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے والے ملک کفایت اللہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد ایوان کی کارروائی آگے بڑھا دی گئی ہے، جبکہ ارکان اسمبلی نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔
ادھر گلگت بلتستان کے نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے بھی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اوروزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل کچھ دیر میں اسمبلی اجلاس کے دوران مکمل ہونے کا امکان ہے۔