سونم کپور اپنے آنے والی فلم کو لے کر مشکل میں گرفتار

سونم کپور اپنے آنے والی فلم کو لے کر مشکل میں گرفتار

 سونم کپور اپنے آنے والی فلم کو لے کر مشکل میں گرفتار

بالی ووڈ: اداکارہ سونم کپور جو بہت جلد اپنی فلم 'ویرے دی ویڈنگ' کی شوٹنگ کا آغاز کرنے جارہی ہیں، اب اس فلم کو لے کر ایک مشکل میں گرفتار ہیں۔ اداکارہ کی فلم کے نام سے ملتی جلتی ایک اور فلم 'ویرے کی ویڈنگ' بھی بنائی جارہی ہے جس کی شوٹنگ کافی حد تک مکمل ہوچکی ہے، جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید اداکارہ کو اپنی فلم کا نام تبدیل کرنا پڑے۔فلم 'ویرے کی ویڈنگ' میں اداکار جمی شیرگل نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جس کے کئی گانوں کی شوٹنگ بھی کی جاچکی ہے۔

تاہم سونم کپور کے والد اور فلم 'ویرے دی ویڈنگ' کے شریک پروڈیوسر انیل کپور اس بات سے کچھ خوش نہیں ہیں اور انہوں نے انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کریں۔

 انیل کپور کو اپنی فلم کا نام تبدیل کرنا ہوگا کیوں کہ دوسری فلم کی شوٹنگ کافی حد تک کی جاچکی ہے اور ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں۔ سونم کپور اپنی اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں اور مختلف ایونٹس میں اس فلم کے حوالے سے بات بھی کرتی رہی ہیں۔شاشانکا گھوش کی ہدایات میں بننے والی فلم 'ویرے دی ویڈنگ' میں سونم کپور معاون جبکہ کرینہ کپور خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔