مریم نواز نے دھرنادینے کی دھمکی دےدی

05:21 PM, 22 Mar, 2019

لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو علاج کی اجازت نہ ملی تو کوٹ لکھپت جیل کے باہر دھرنا دیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ  نواز شریف کو گردوں سنگین مرض  لاحق  ہو گیا جو مذید بڑھتا جا رہا ہے  گردوں کے ٹیسٹ درست نہیں ہیں، میاں نواز شریف کے گردوں کا مرض آخری سٹیج پر ہے لیکن حکومت میاں صاحب کی صحت کو سنجیدہ نہیں لے رہی ۔ 


 


انہوں نے کہا میاں نواز شریف کا یوریا اور گردوں کا لیول بہت خراب ہو گیا ہے، ڈاکٹروں کو فوری طور پر ان کے گردوں کے علاج کرنا چاہیئے۔

مزیدخبریں