شاہ سلمان کا وزیراعظم عمران خان کو خط، جلد صحت یابی کی دعا

شاہ سلمان کا وزیراعظم عمران خان کو خط، جلد صحت یابی کی دعا
کیپشن: شاہ سلمان کا وزیراعظم عمران خان کو خط، جلد صحت یابی کی دعا
سورس: file

اسلام آباد:خادم حرمین شریفین سعودی فرمانرواشاہ سلمان  اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان  کی جلدصحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان  نے وزیر اعظم عمران خان کو الگ الگ  خط لکھا ہے ۔ سعودی رہنماؤں نے خط میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ وزیراعظم عمران خان  کو کورونا سےجلداور مکمل صحت یاب کرے۔ 

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ہفتے کو کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔ بعدازاں وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

ادھر وزیراعظم کو کورونا ہونے کے بعد مودی سمیت عالمی رہنمائوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  بھارتی وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے  دعا کی۔ 

سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے بھی وزیراعظم عمران خان کی جلد اور مکمل صحتیابی کی دعا کی اور کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ، چینی سفیر ،سوئٹزرلینڈ کے سفیر ، آسٹریلیاکے ہائی کمشنر،یورپی یونین کی سفیراینڈرولا کمینارا، مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد، ورلڈ اکنامک فورم کے سربراہ بورگ برینڈا ، افغان رہنما عبداللہ عبداللہ نے بھی وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔