یوم پاکستان کی پریڈ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

یوم پاکستان کی پریڈ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا
کیپشن: یوم پاکستان کی پریڈ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈکا شیڈول موسم کے باعث تبدیل کر دیا گیا ہے جو اب 23 مارچ کے بجائے 25 مارچ کو ہو گی جس میں پاک فوج کے تینوں شعبوں کے جوان اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر شیڈول پریڈ اب 25 مارچ کو ہو گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال بھی یوم پاکستان کے موقع پر ہی فوجی پریڈ منعقد ہونا تھی تاہم خراب موسم کی اطلاعات کی بناء پر  اس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈاب 25 مارچ کو بھرپور جوش و جذبے سے کیساتھ شکرپڑیاں میں ہو گی جس میں پاک فوج کے تینوں شعبوں کے جوان اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔