تمام ادارے پارلیمنٹ کے تابع ہیں، فوج نے 2018 میں دھاندلی کرکے عمران خان کو حکومت دی: رانا ثناء اللہ 

تمام ادارے پارلیمنٹ کے تابع ہیں، فوج نے 2018 میں دھاندلی کرکے عمران خان کو حکومت دی: رانا ثناء اللہ 
سورس: File

اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خطاب سے بحث کا آغاز کیا۔ 

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ملک میں اس وقت سیاسی، معاشی اور عدالتی بحران ہے۔ پارلیمنٹ ان 3 نکات پر بحث کرے اور حکومت کی رہنمائی کرے۔ 2018 میں فوج نے الیکشن میں دھاندلی کی اور عمران خان کو حکومت میں لائے۔ 

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے ۔ پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کابھی اختیار ہے ۔ ہر ادارے کے کچھ آئینی اختیارات ہوتے ہیں لیکن یہ تمام اختیارات پارلیمنٹ کی مرہون منت ہیں۔ 

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔  قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے ۔ اللہ کاشکرہے زلزلے سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ۔ 

مصنف کے بارے میں