کینیڈا: ویزا درخواستوں کو مسترد کرنے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

09:00 PM, 22 Mar, 2025

اوٹاوا: کینیڈا، جو ہمیشہ غیرملکی طلبہ، ورکرز اور سیاحوں کے لیے ایک پرکشش منزل سمجھا جاتا تھا، اب سخت امیگریشن پالیسیوں کے باعث ویزا مسترد ہونے کی بلند شرح کا سامنا کر رہا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکومت نے امیگریشن پالیسی میں نمایاں تبدیلیاں کی ہیں، جس کے نتیجے میں 2024 میں 2.36 ملین عارضی ویزا درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں۔

وزیٹر ویزا کے لیے 1.95 ملین درخواستیں رد کر دی گئیں، جس کی شرح 54 فیصد رہی، جبکہ طلبہ ویزا کی مستردی کی شرح 52 فیصد تک پہنچ گئی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات 2026 تک ملک میں عارضی شہریوں کی آبادی کو 6.5 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد تک محدود کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

اس پالیسی کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی اور وسائل کے دباؤ کو کم کرنا ہے، لیکن اس سے کینیڈا کی معیشت، بالخصوص تعلیمی اور لیبر مارکیٹ پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
 

مزیدخبریں