بالی وڈ میں 25سال مکمل ہونے پر خود کوبہت خوش قسمت تصور کرتی ہوں، فرح خان

بالی وڈ میں 25سال مکمل ہونے پر خود کوبہت خوش قسمت تصور کرتی ہوں، فرح خان

ممبئی:بھارتی فلموں کے دلدادہ افراد فرح خان کے نام سے واقف ضرور ہوں گے ۔اس کے علاوہ بڑے نجی ٹی وی چینلز پر رئیلٹی شوز ، ڈانس شوز کی جج کے طور پر فرح خان نے اپنی الگ پہچان بنائی ۔

تاہم بالی ووڈ انڈسٹری نے جو عزت اور مقام فرح خان کو دیا وہ چھوٹی سکرین پر نہ مل سکا۔ گزشتہ روز بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی سلور جوبلی پوری ہونے پر بالی وڈ فلم ساز فرح خان کا کہنا ہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں 25سال مکمل ہونے وہ خود کو بہت خوش قسمت تصور کرتی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرح خان نے اپنے کیریئر کا آغاز عامر خان کے ساتھ ” جو جیتا وہی سکندر“سے کیا جو 22مئی 1992 کو ریلیز ہوئی ۔ اس کے علاوہ ان کی فلموں میں ”1942اے لو سٹوری“،”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “اور ”دل تو پاگل ہے “ شامل ہیں۔

2004ءمیں انہوں نے فلم ”میں ہوں نا“ سے ہدایتکاری کے شعبے میں قدم رکھا جبکہ 2014ءمیں ان کی ایک اور فلم ”ہیپی نیو ائیر“ منظر عام پر آئی ۔