متحدہ عرب امارات کا غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان
کیپشن: ماہرین، محققین اور غیر معمولی طور پر ذہین طلبہ کو مستقل رہائش کے فوائد بھی دیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ راشد المکتوم ٹوئٹر اکاؤنٹ

دبئی: متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو مستقل رہائش کی اسکیم کا آغاز کر دیا۔ اس اسکیم کو گولڈن کارڈ کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، مختلف شعبوں کے ماہرین، محققین اور غیر معمولی طور پر ذہین طلبہ کو مستقل رہائش کے فوائد دیے جائیں گے۔

مستقل رہائش اسکیم کا اعلان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔

e81ccd657a748cbeed570eb61a014209

پہلے مرحلے میں مستقل رہائش کی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں 6800 سرمایہ کار شامل ہیں اور ان سرمایہ کاروں کی متحدہ عرب امارات میں مجموعی سرمایہ کاری 101 ارب درہم یعنی چالیس کھرب روپے سے زائد ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے بھی غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کے حوالے سے گرین کارڈ اسکیم شروع کر رکھی ہے۔