پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کا روبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان

12:12 PM, 22 May, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔

کاروباری دن کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 623 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,20,555 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ 960 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 1,19,931 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 281 روپے 77 پیسے پر آ گیا۔

مزیدخبریں