ماہرہ خان کا بالی وڈ میں کام کرنے پر بائیکاٹ کے حوالے سے ردعمل

03:36 PM, 22 May, 2025

کراچی:معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ میں کام کرنے کے سوال پر بائیکاٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بائیکاٹ کے نظریے پر یقین نہیں رکھتیں۔

اس وقت ماہرہ خان اپنی نئی مزاحیہ فلم "لو گرو" کی بین الاقوامی پروموشن کے لیے امریکا میں موجود ہیں، جس کی ریلیز عیدالاضحیٰ پر متوقع ہے۔ وہ فلم کی تشہیر کے لیے ہیوسٹن اور دیگر امریکی شہروں میں سرگرم ہیں۔

ڈیلاس میں فلم کی پروموشن کے دوران، ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ بالی وڈ میں پاکستانی اداکاروں کے بائیکاٹ کی صورت میں پاکستانی اداکاروں کو کیا کرنا چاہیے؟ اس پر ماہرہ خان نے کہا، "میرے خیال میں ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینی چاہیے۔ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو ثقافت کو منسوخ کرنے یا بائیکاٹ کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اور یہ بات میں عمومی طور پر کر رہی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے نہیں لگتا کہ بائیکاٹ کا رویہ ٹھیک ہے۔"

ماہرہ خان نے کہا کہ "یہ آپ کا ملک ہے، جو آپ کی محفوظ جگہ ہے۔ ہمیں اپنے آپ میں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔"

مزیدخبریں