خیبرپختونخوا میں سکولوں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

07:24 PM, 22 May, 2025

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، میدانی علاقوں (سمر زون) میں پرائمری سکولوں کی تعطیلات یکم جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک دی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پہاڑی و سرد علاقوں (ونٹر زون) میں اسکول یکم جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔یہ شیڈول صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر نافذ ہوگا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پنجاب حکومت نے بھی شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر صوبے بھر کے سکولوں میں 28 مئی سے گرمیوں کی تعطیلات کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

طلبہ کو گرمی سے بچانے کے لیے خیبرپختونخوا میں سکولوں کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں