آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، شاہین شاہ آفریدی کپتان مقرر، بابر اعظم اور شاداب خان کی واپسی

11:36 AM, 22 May, 2026

لاہور :آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی کرکٹ سکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے مطابق، اس اہم ترین سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔
سکواڈ کی خاص بات سینئر کھلاڑیوں کی واپسی ہے، جس میں سابق کپتان بابر اعظم، اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان، اور فاسٹ بولرز حارث رؤف اور نسیم شاہ کے ساتھ ساتھ اسپنر سفیان مقیم کی بھی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ان کھلاڑیوں کی شمولیت سے پاکستان کا بولنگ اور بیٹنگ لائن اپ کافی مضبوط دکھائی دے رہا ہے۔
سلیکٹرز نے آسٹریلیا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے جہاں تجربہ کار کھلاڑیوں پر بھروسہ کیا ہے، وہیں ڈومیسٹک اور حالیہ پرفارمنس کی بنیاد پر نوجوان ٹیلنٹ کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ ٹیم میں شامل نئے اور نوجوان کھلاڑیوں میں عبدالصمد، معاذ صداقت، شامل حسین، غازی غوری، احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر شامل ہیں۔ ان کے علاوہ سلمان علی آغا، ابرار احمد اور اوپنر صاحبزادہ فرحان بھی 16 رکنی اسکواڈ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

مزیدخبریں