اقوام متحدہ میں قائم مقام افغان مندوب نصیر احمد فائق نے طالبان رجیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا، نشست کا دعویٰ یکسر مسترد، دہشت گرد اور غیر قانونی قرار

12:45 PM, 22 May, 2026

نیویارک :اقوام متحدہ میں افغانستان کے قائم مقام مستقل مندوب نصیر احمد فائق نے طالبان رجیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عالمی ادارے میں ان کی نشست کے دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

اپنے ایک حالیہ بیان میں نصیر احمد فائق نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ میں نمائندگی صرف ان حکومتوں کا آئینی اور جائز حق ہے جو عوامی امنگوں کی بنیاد پر اور قانونی طریقے سے برسراقتدار آئی ہوں۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ افغان رجیم اس معیار پر پورا نہیں اترتی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک کڑے بیان میں قائم مقام افغان مندوب نے طالبان رجیم پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں "دہشت گرد، غیر قانونی اور عوام دشمن" قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی قوتیں جو طاقت کے بل بوتے پر قابض ہوں، وہ عالمی فورمز پر افغان عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق نہیں رکھتیں۔

مزیدخبریں