سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

05:48 PM, 22 May, 2026

کراچی:حکومتِ سندھ نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر صوبے بھر میں 4 روزہ سرکاری چھٹیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، صوبہ سندھ میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 26 مئی سے 29 مئی تک ہوں گی۔ ان تاریخوں کے دوران کراچی سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، خودمختار اداروں اور بلدیاتی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

حکام کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کے ایام میں صفائی ستھرائی اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں