اسلام آباد:چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے اہم دورے پر تہران روانہ ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق وہ اپنے اس دورے کے دوران اہم ایرانی شخصیات اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں ایران امریکہ بات چیت، مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام، جنگ بندی کے تسلسل اور علاقائی سلامتی کے دیگر اہم اسٹریٹجک امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امن مشن پر ایران روانہ، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع:سکیورٹی ذرائع
05:53 PM, 22 May, 2026