ہم فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں، ایران سے معاہدہ طے پانے کی امید ہے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

07:15 PM, 22 May, 2026

سٹاک ہوم:امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے سویڈن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری نازک مذاکرات میں پاکستان انتہائی کلیدی اور تاریخی کردار ادا کر رہا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے تصدیق کی کہ واشنگٹن اس ڈیل کو حتمی شکل دینے کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مسلسل اور براہِ راست رابطے میں ہے، اور قوی امید ہے کہ ایران کے ساتھ یہ اہم معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔
 مارکو روبیو نے خبردار کیا کہ اگر ایران کی جانب سے کسی بھی مرحلے پر انکار سامنے آتا ہے، تو عالمی برادری اور امریکہ کے پاس آبنائے ہرمز  کو کھلا رکھنے کے لیے متبادل منصوبے لازمی طور پر تیار ہونے چاہئیں۔

مزیدخبریں