فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے، ایرانی وزیر داخلہ اور محسن نقوی نے استقبال کیا:آئی ایس پی آر 

09:37 PM, 22 May, 2026

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک اہم اور تزویراتی دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، تہران کے ایئرپورٹ پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شاندار اور گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ استقبالیہ وفد میں ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی شامل تھے جنہوں نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے، جو پہلے ہی سے تہران میں سفارتی مشن پر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ خطے میں پائیدار امن کے قیام، پاک،ایران سیکیورٹی تعاون اور جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس کے دوران وہ ایرانی سپریم لیڈر اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

مزیدخبریں