امریکہ میں مقامی انتظامیہ کے انتخابات میں پاکستانی نژاد راحیلہ احمد کی جیت

امریکہ میں مقامی انتظامیہ کے انتخابات میں پاکستانی نژاد راحیلہ احمد کی جیت

واشنگٹن :امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے پرنس جارج میں مقامی انتظامیہ کے لئے انتخابات میں پاکستانی نژاد راحیلہ احمد جیت گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انھوں نے سکول بورڈ ریس کے انتخابات میں طویل عرصہ سے براجمان سسٹم ایڈمنسٹریٹر کو 15 فیصد ووٹوں کے فرق سے شکست دی جن کے مقابلے میں وہ 4 سال قبل الیکشن ہار گئی تھیں۔23
سالہ راحیلہ کی والدہ پاکستانی اور والد بھارتی ہیں۔امریکہ کے نو منتخب صدر ٹرمپ کے مسلمان مخالف بیانات کے بعد ان کی جیت کو مثبت انداز سے لیا جا رہا ہے۔راحیلہ نے کہا ہے کہ مل کر رہنے اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا امریکی خواب ابھی زندہ اور تروتازہ ہے۔