ڈالر اسمگلنگ کیس میں ایان علی کی غیرحاضریاں، عدالت کا سخت برہمی کا اظہار

ڈالر اسمگلنگ کیس میں ایان علی کی غیرحاضریاں، عدالت کا سخت برہمی کا اظہار

اسلام آباد: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کی مسلسل غیرحاضری پر کسٹم عدالت کے جج برہم ہو گئے اورماڈل کو آئندہ تاریخ پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی میں کسٹم عدالت کے جج محمد شیراز کیانی کے روبرو ماڈل ایان علی کے خلاف غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
ایان علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایان علی لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمے کے سلسلے میں مصروف ہیں ، انہیں ایک روز کے لیے استثنیٰ دیا جائے۔
عدالت نے استثنیٰ کی درخواست تو منظورکرلی لیکن حکم دیا کہ ایان علی آئندہ تاریخ پر ہر صورت پیش ہوں ، نہ آئیں تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں