جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید احمد کو رہا کرنے کا حکم جاری

جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید احمد کو رہا کرنے کا حکم جاری

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید احمد کی نظربندی ختم کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید احمد رواں سال جنوری سے نظربند تھے ۔ دوران سماعت حکومت پنجاب نے حافظ سعید کی نظربندی میں توسیع کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے مسترد کردی ۔
گزشتہ سماعت پر صوبائی لاءافسر نے عدلات کو بتایاتھاکہ صوبائی ریویوبورڈ حافظ سعید کی نظر بندی پر نظرثانی کرے گاجبکہ حافظ سعید کے وکیل اے کے ڈوگر نے نظربندی چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس ضمن میں سپریم کورٹ کی طرف سے متعین کیے گئے قواعدوضوابط کی بھی پاسداری نہیں کی گئی اور عدالت سے استدعا کی کہ نظربندی ختم کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیاجائے ۔ اس کے علاوہ  تازحافظ سعید کی جمعرات کو رہائی متوقع ہے ۔ 
یادرہے کہ صوبائی حکومت نے حافظ سعید اور ان کے چار ساتھیوں کو رواں سال 31جنوری کو نظربند کردیاتھا لیکن اکتوبر میں حکومت نے ان کی نظربندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا اور نظربندی میں توسیع کیلئے فیڈرل ریویو بورڈ کو دی گئی اپنی درخواست بھی واپس لے لی تھی۔