ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سلو‘ ناکام

ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سلو‘ ناکام

نئی دہلی:ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سلو‘ اچھا تاثر قائم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فلم  ’تمہاری سلو‘ محض ساڑھے 4 کروڑ روپے بٹور سکی۔اسے 17 نومبر کودنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا تھا۔ ’تمہاری سلو‘ نے پہلے دن ہندبھر سے 2 کروڑ 65 لاکھ روپے جب کہ دوسرے دن اس سے بھی کم کمائی کی تاہم کمائی سے ہٹ کر ’ ’تمہاری سلو‘ ‘ سے متعلق اچھے تبصرے بھی آ رہے ہیں، نہ صرف فلمی ناقدین بلکہ عام شائقین نے بھی فلم میں ودیابالن کی اداکاری و کردار کو سراہا ہے۔ سری دیوی کی 1987 کی سپر ہٹ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا گانا ’ہوا ہوائی‘ فلم میں نئے انداز میں شامل کیا گیا ہے، جسے بہت پسند کیا گیا۔

خیال رہے کہ ودیا بالن کی فلم سے قبل بالی وڈ سلطان سلمان خان کی ’ٹیوب لائیٹ، شاہ رخ خان کی ’جب ہیری میٹ سیجل‘، رنبیر کپور کی ’ جگا جاسوس‘، نوازالدین صدیقی کی ’ بابو موشی بندوق باز‘، عرفان خان کی ’قریب قریب سنگل‘ عامر خان کی ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ اور سری دیوی کی ’موم‘ جیسی فلمیں بھی اچھا تاثر دینے میں ناکام رہی تھیں۔

ان فلموں سے متعلق خیال کیا جا رہا تھا کہ نہ صرف باکس آفیس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی، بلکہ یہ ایک نیا ریکارڈ بھی بنا سکتی ہیںتاہم تمام فلمیں امیدوں کے برعکس ’فلاپ‘ ثابت ہوئیں۔