کراچی : فائرنگ سے پولیس کی جانب سے کھیلنے والا کرکٹر جاں بحق

12:00 PM, 22 Nov, 2019

شہر قائد میں پرانی سبزی کے قریب فائرنگ سے کراچی پولیس کی جانب سے کرکٹ کھیلنے والے معروف ترین  کرکٹر جاں بحق ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا جس کی شناخت خلیل الرحمان کے نام سے ہوئی۔مقتول کے کزن آغا وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول طارق روڈ کا رہائشی تھا اور کوئٹہ جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا، اس نے پرانی سبزی منڈی کے قریب سے دوست کو لینا تھا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ 

 آغا وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ ڈکیتی کے دوراان مزاحمت پر فائرنگ ہوئی تھی ، مقتول پولیس کی طرف سے کرکٹ کھیلتا تھا اور اس کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، مقتول خلیل الرحمان کے والد اور بھائیوں کا طارق روڈ پر کاروبار ہے۔  

مزیدخبریں